the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 20 اگست (یواین آئی) مرکزی حکومت کی صفائی ستھرائی کے سلسلے میں قومی سطح کے ’صفائی ستھرائی سروے 2020‘ میں نئی دہلی میونپسل کونسل (این ڈی ایم سی) کو سب سے صاف ستھرے راجدھانی شہروں کے زمروں میں سب سے بہترین قرار دیا گیا اور سبھی ریاستی راجدھانیوں اورمرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے درمیان سب سے بہترین مظاہرہ کرنے والی راجدھانی’کلین کیپیٹل سٹی‘ اعلان کیا گیا ہے۔
کونسل کے چیئرمین دھرمیندر نے اس سلسلے میں رہائشی وشہری امور کے وزیر مملکت ہردیپ سنگھ پوری سے ایوارڈ وصول کیا۔
مسٹر پوری نے جمعرات کو یہاں صفائی سروے 2020 کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صفائی وستھرائی کے



تئیں بیداری کے سلسلے میں واضح بہتری آئی ہے اور سوچھ بھارت مہم کا اثر پورے ملک میں دکھائی دے رہا ہے۔
کونسل کو قومی سوچھتا ایوارڈ زمروں میں ’کھلے میں رفع حاجت سے آزادی‘ (او ڈی ایف) کے لئے او ڈی ایف ++ اسٹیٹس اور کوڑےسے آزاد شہروں کی رینکنگ میں تین استار ’گاربیج فری سٹی‘ ریکنگ پہلے سےہی ملی ہوئی ہے۔
مسٹر دھرمیندر نے اس موقع پر این ڈی ایم سی کے سبھی ملازموں کو بالخصوص صفائی اہلکاروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ صفائی وستھرائی ایوارڈ اور ریکنک وصول کرنے کا کریڈٹ مکمل طور سے پوری ٹیم این ڈی ایم سی کو جاتا ہے۔ کونسل نے اپنے علاقے کے رہائشیوں اور وزیٹروں کا بھی اس سلسلے میں شکریہ ادا کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.