: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 04 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی مسلسل تیسری جیت کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے اس کے لیے ملک کے عوام سے اظہار تشکر کیا ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ اتحاد ملک کے لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے نئی طاقت کے ساتھ کام کرے گا۔ 18 ویں لوک سبھا کے نتائج اور رجحانات کے درمیان منگل کی شام کو ایک پوسٹ میں
وزیر اعظم نے کہا، "ملک کے لوگوں نے مسلسل تیسری بار این ڈی اے پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یہ ہندوستان کی تاریخ کا ایک مثالی لمحہ ہے۔ میں اس محبت اور آشیر واد کے لیے اپنے خاندان کے سلام کرتا ہوں۔ میں ہم وطنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے نئی توانائی، نئے جوش اور نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ میں تمام کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے لگن اور انتھک محنت کی ہے۔ میں ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔