the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 18 جولائی (یو این آئی) اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی میٹنگ آج یہاں شروع ہوئی، جس میں 38 بڑی اور چھوٹی علاقائی پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ سال 2024 لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن اتحاد 'انڈیا' سے مقابلہ کرنے کے لئے ایک مشترکہ حکمت عملی پر بحث ہونی ہے۔
راجدھانی کے اشوک ہوٹل میں منعقد اس میٹنگ میں وزیر اعظم مودی بھی شرکت کر رہے ہیں۔ مودی کی آمد پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پر کاش نڈا، شیو سینا کے رہنما اور مہاراشٹر کے وزیراعلی ایکنا تھ شنڈے، بہار کی ہندوستانی عوام (ڈبلیوای) پارٹی (سیکولر) کے رہنما



جیتن رام ما جھی، اے آئی ڈی ایم کے کے رہنما ری پلانی سوامی اور ناگا لینڈ میں حکمراں این ڈی پی پی کے رہنما اور وزیر اعلیٰ اور چیف منسٹر نیوفائی ریو نے خیر مقدم کیا۔ مسٹر مودی کے استقبال کے لیے ملک کے مشرقی، شمال مشرقی، مغربی ، جنوبی اور شمالی حصوں کے نمائندوں کی موجودگی کے ساتھ پورے ملک میں این ڈی اے کی موجودگی کاسیاسی پیغام دینے کی کوشش کی گئی۔ میٹنگ کے آغاز سے پہلے این ڈی اے کے رہنماؤں نے مسٹر مودی کو ایک بڑاہار پہنا کر مبارکبادی اور ایک گروپ تصویر کے لیے پوز بھی دیا۔ اس موقع پر بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ اور پارلیمانی امور کے وزیر پر ہلاد جو شی بھی موجود تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.