نئی دہلی، 20ستمبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کو خودپر غور کرنا چاہئے جنہوں نے کووڈ ویکسینیشن کے حوالے سے غیرذمہ داری اور مضحکہ خیز بیان بازی کرکے ویکسین کے خلاف لوگوں میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کا پروپگنڈہ کیا۔
مسٹر نڈا نے پیر کو یہاں
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز میں بی جے پی کی خدمت اور خودسپردگی مہم کے تحت ٹیکہ کاری مرکز کا دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس دن ملک میں ڈھائی کروڑ سے زیادہ لوگوں کی ٹیکہ کاری ہوئی اس دن اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی خاموشی سوال کھڑے کرتی ہے جنہوں نے اس ٹیکہ کاری مہم کی تنقید کی تھی اور ویکسین پر سوالات اٹھائے تھے۔