the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 8 فروری (یو این آئی) سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے منگل کو راجیہ سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کانگریس کو اپنا نام تبدیل کرنے کے مشورے پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں اتحاد کو بھی اپنا نام بدل کر 'نو ڈیٹا ایولیبل' (این ڈی اے) کرلینا چاہئے کیونکہ اس کے پاس کوئی ڈیٹا دستیاب نہیں ہے ایوان میں مالی سال 2022-23 کے عام بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے مسٹر چدمبرم نے حکومت پر غریبوں کو بھولنے کا الزام لگایا اور خبردار کیا کہ اگر صرف امیروں پر توجہ دی جائے گی تو غریب اسے کبھی نہیں بھول سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری بجٹ تقریر میں غریب اور روزگار کے الفاظ بمشکل دو تین بار استعمال ہوئے ہیں۔ ملک میں بے روزگاری کے اعداد و شمار



پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزگار پیدا نہیں ہو رہا اور حکومت نے عوامی فلاح وبہبود کے تصور کو ہوا میں اڑا دیا ہے تو پھر یہ پیسہ کس کے لیے اکٹھا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے، کورونا کی دوسری لہر کے دوران آکسیجن سے ہونے والی اموات، گھروں کو لوٹنے والے مزدوروں اور پانی میں تیرنے والی لاشوں کے بارے میں کوئی ڈیٹا نہیں ہے۔ اس لیے این ڈی اے کو اپنا نام بدل کر 'نو ڈیٹا ایولیبل' کرلینا چاہیے انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹکڑے ٹکڑے گینگ کا رکن کہا جاتا ہے لیکن انہیں اس کی کوئی فکر نہیں ہے لیکن جب حکومت کے وزیر سے پارلیمنٹ میں پوچھا گیا کہ اس گینگ کے اراکین کون ہیں اور کتنے ہیں تو حکومت جواب دیتی ہے۔اس کا ڈیٹا بھی نہیں ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.