the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ،7 اکتوبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی آئینی انتظامی ذمہ داری کے 20 سال مکمل کرنے کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ اور پھر دنیا کی سب بڑی جمہوریت کے وزیر اعظم کے طور پران کی عوامی خدمات کا سفر ملک کو مایوسی کی فضا سے نکال کر وشوگرو کے راستے جارہا ہے جمعرات کو یہاں ایک بیان جاری کرتے ہوئے مسٹر نڈا نے کہا کہ مسٹر مودی نے بطور کرم یوگی کے طور پر ملک کے لوگوں کو نئے ہندوستان کے وژن کو پورا کرنے کا اعتماد دیا ہے۔ مرکزی حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں کو شمار کرواتے ہوئے انہوں نے کہا ’’جب مسٹر مودی گجرات کے وزیر



اعلیٰ بنے اور 2014 میں وزیر اعظم بنے تو انہوں نے غربت کے درد اور غریبوں کے آنسوؤں کو اپنی حکمرانی کا مثالی فارمولہ بنایا۔ جس غریبی کو انہوں نے سمجھا تھا اس سے عام لوگوں کو نجات دلانے کیلئے کئی اسکیموں کی شروعات کی جوغریب،محروم اور متاثرہ لوگوں کی زندگی اونچا اٹھاسکے۔ جن دھن یوجنا ،اجولا یوجنا ،اجالا یوجنا، کسان سمان ندھی یوجنا، سوبھاگیہ یوجنا، پردھان منتری آواس یوجنا،سوچھ بھارت ابھیان،غریب کلیان ان یوجنا ، غریب کلیان روزگا یوجنا ، ووکل فار لوکل ، آتم نربھر بھارت ابھیان جیسی کئی اسکمیں لاگو کیں، ان کے ان فیصلوں سے سسٹم میں دلالوں کو دور کر کے صارفین سے راست مکالمہ قائم ہوا اور دلالوں اور بدعنوانوں پر قد غن لگا‘‘ ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.