: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
فاربس گنج سہرسہ 03 نومبر ( یواین آئی ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ ریاست کی عوام نے جھوٹے خواب دکھانے الے ڈبل یوراج ( تیجسوی پرساد یادو راہل گاندھی) کو مستر دکر دیا ہے تاکہ ایک عظیم الشان اور جدید خود کفیل بہار کی تعمیرمیں مرکزی اور ریاست کی ڈبل انجن قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) حکومت سے طاقت مل سکے مسٹر مودی نے تیسرے اور آخری مرحلے کے انتخاب والے علاقو ں کے این ڈی اے امیدواروں کے حق میں ارریہ ضلع کے فاربس گنج اور سہرسہ ضلع
میں انتخابی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے اور دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ سے مل رہے رجحانات سے یہ صاف ہو گیا ہے کہ بہار کے لوگوں نے جنگل راج اور ڈبل یوراج کو مسترد کر دیا ہے اور ریاست میں این ڈی کی حکومت کیلئے ووٹنگ کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ” بہار کے لوگ خو د کفیل ہندوستان اور خود کفیل بہار کے لئے پر عزم ہیں۔ بہار کے لوگ جانتے ہیں کہ یہ عزم تبھی پورا ہوگا جب مرکز اور ریاست دونوں جگہوںپر این ڈی اے کی حکومت ہوگی اور اس سے ڈبل انجن کی طاقت ملے گی ۔