ممبئی،23جون (یواین آئی) مہاراشٹر میں سیاسی بحران کے درمیان نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) ارکان اسمبلی کی میٹنگ سے پہلے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل ،حسن مشرف اور دیگر سینئر رہنما پارٹی سربراہ شرد پوار کی رہائش گاہ پر پہنچے ہیں۔
اس دوران شیو سینا کے باغی رکن اسمبلی ایکناتھ شندے کے ساتھ سورت میں موجود رہے رکن اسمبلی نتن دیسائی ممبئی واپس آگئے ہیں اور وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کےساتھ ملاقات کر کے ساری معلومات دیں گے۔
شیوسینا
رہنما سنجے راؤت نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پارٹی کے 17 سے 18 رکن اسمبلی بھارتیہ جنتا پارٹی کے دباؤ میں گوہاٹی میں رکھے گئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا،’’کچھ ارکان اسمبلی کی بغاوت سے پارٹی نہیں ٹوٹتی۔ اس وقت شندے کے ساتھ گئے ارکان اسمبلی میں سے تقریباً 20 رکن اسمبلی ہمارے رابطے میں ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا،’’مسٹر ادھو ٹھاکرے کے قیادت میں پارٹی مضبوط ہے۔ مجھے سمیت کچھ لوگوں پر ای ڈی کا دباؤ ہے۔اس کے باوجود ہم لوگ شیو سینا میں ہیں اور جدوجہد کریں گے۔‘‘