حیدرآباد6نومبر(یواین آئی)سڑکوں کی تعمیر کامطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ بی جے پی کے لیڈروں اور مقامی افراد نے حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن اسمبلی ڈی منوہر ریڈی کو روک دیا۔
یہ واقعہ پداپلی
ضلع کے سلطان آباد منڈل میں پیش آیاجس کے نتیجہ میں کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی۔
ان احتجاجیوں نے کہا کہ سڑکوں کی خراب حالت کی طرف کئی مرتبہ توجہ دلائی گئی تاہم رکن اسمبلی نے اس مسئلہ کو نظرانداز کردیا۔