نئی دہلی، 27 اگست (یو این آئی) ملک بھر میں اب نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے کیڈٹوں کو آن لائن ٹریننگ دی جائے گی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج اس کے لئے ایک موبائل ٹریننگ ایپ لانچ کیا کورونا وبا کی وجہ سے ملک بھر میں این سی سی کیڈٹس کی تربیت متاثر ہوئی ہے اور اس کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ جنرل کیڈٹ کور نے یہ تربیتی ایپ تیار کی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے
انفیکشن کے بڑھتے ہوئے وبا کو دیکھتے ہوئے، اسکولوں اور کالجوں کے کھلنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا ہے، اسی لئے کیڈٹوں کو آن لائن تربیت دینے کی ضرورت کو محسوس کیا گیا۔
اس موقع پر، وزیر دفاع نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے این سی سی کیڈٹس کے ساتھ بھی بات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔ انہوں نے کیڈٹوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں زندگی میں کامیابی کے لئے نیک کواہشات پیش کی۔