the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اسلام آباد، 23 دسمبر ( یواین آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پارٹی کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو عمران خان حکومت نے لندن میں علاج کرا رہے ان کے والد کے پاس جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ان کی عرضی کو بھی مسترد کر دیا ہے  روز نامہ ڈان کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر اور سینئر وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے اتوار کو اس معاملے پر



کہا’’محترمہ مریم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے جس کی وجہ سے حکومت کے پاس ان کے بیرون ملک جانے کی عرضی کو مسترد کرنے کا حق ہے ‘‘۔
انہوں نے کہا’’ای سی ایل میں افراد کے نام ڈالنے سے متعلقہ ضابطے حکومت کو ان کا نام ’نو فلائی‘ فہرست سے ہٹانے کی اجازت نہیں دیتے ‘‘۔
ڈاکٹر بابر نے کہا کہ وزیر قانون فروغ نسیم کی صدارت میں کابینہ کی سب کمیٹی نے محترمہ مریم کی عرضی کو مسترد کر دیا ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.