: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لاہور، 29 اکتوبر (یو این آئی)پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے لیڈر نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے سابق وزیراعظم کے نجی ڈاکٹر عدنان خان نے منگل کو کئی ٹوئٹ کرکے نواز شریف کی صحت کے بارے میں اطلاع دی انہوں نے کہا کہ ’’خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی اور دل کے دور ے سے سابق وزیراعظم کا گردہ صحیح طریقے سے کام نہیں کررہا ہے۔ اس سے ان کی صحت مزید خراب ہوگئی ہے‘ڈاکٹرعدنان خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خون میں گلوکوز کی مقدار کم ہوگئی ہے اور بلڈپریشر بھی صحیح نہیں ہے شریف میڈیکل سٹی کے چیف ایکزی کیٹیو نے کہا کہ
ڈاکٹروں کو نواز شریف کی صحیح بیماری کےبارے میں بھی پتہ لگانے میں دشواری ہورہی ہے اور اس کی وجہ سے سابق وزیراعظم کی صحت کی سلسلے میں خطرے میں اضافہ ہوگیا ہےاس درمیان اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کا وزن سات کلو کم ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں داخل کئے جانے سے پہلے ان کا وزن 107 کلوگرام تھا جو اب 100 کلوگرام ہوگیا ہےواضح رہے کہ سابق وزیراعظم کی صحت خراب ہونے کی وجہ سے طبی جانچ اور علاج کے لئے گزشتہ ہفتہ جیل سے لاہور کے سروسیز اسپتال میں لایا گیا تھا لیٹ لیٹس کی تعداد اچانک کم ہوجانے کی وجہ سے ان کی صحت کافی خراب ہوگئی تھی۔