لندن، 31 اکتوبر:- پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف احتسابی عدالت میں آئندہ سماعت کے موقع پر حاضر ہوں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (نون)کے صدر نواز شریف کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد جس میں پاکستان کے وزیراعلی شہباز شریف بھی موجود تھے، مسٹر عباسی نے کہا کہ
موجودہ سیاسی صورت حال کے علاوہ ملک میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں پر اس میٹنگ مین تبادلہ خیالات کیا گیا ۔
ایک سوال کے جواب میں مسٹر عباسی نے سابق وزیراعظم سے اپنی ملاقات کو ذاتی بتاتے ہوئے کہا کہ انہو ں نے وزیراعظم کی حیثیت سے ایک دن کی چھٹی لی تھی اور پیر کی رات وہ پاکستان لوٹ گئے۔