the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اسلام آباد 24 اکتوبر (یو این آئی) احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وارنٹ معطل کر کے ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف تو شہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ اے آروائی نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے نواز شریف کے وارنٹ معطل کر کے ضمانت منظور کر لی اور نواز شریف نے 10 لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے۔ دوسری جانب نواز شریف کی جانب سے



حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کر دی گئی، جس میں کہا گیا کہ مستقبل میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ، جس پر حج احتساب عدالت محمد بشیر نے کہا کہ فرد جرم کے لئے تو نواز شریف کو آنا ہی پڑے گا۔ نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں نواز شریف کے دائمی وارنٹ منسوخ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ وارنٹ منسوخ کر دیئے جائیں تا کہ ٹرائل کا آغاز ہو سکے۔ احتساب عدالت نے نواز شریف کی ضبط پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.