اسلام آباد ، 21 اکتوبر (یو این آئی) پاکستان کے معزول وزیر اعظم نواز شریف چار سال تک خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزارنے کے بعد ہفتہ کی
دو پہر پاکستان واپس پہنچ گئے۔ فوجداری مقدمات میں پاکستان کے قانون کے تحت مفرور مجرم قرار دیے گئے مسٹر شریف علاج کرانے کے نام پر ملک سے باہر چلے گئے تھے اور
اس دوران انہوں نے زیادہ تر وقت لندن میں خود ساختہ جلاوطنی میں گزارا۔ مسٹر شریف دینی سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے۔ سابق وزیر قانون سینیٹر اعظم ترار اور ان کی جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز ( پی ایم ایل این) کے کئی دیگر سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم کی قانونی ٹیم کے ارکان ان کے استقبال کے لیے ایئر پورٹ پہنچے تھے۔