نئی دہلی، 24 اگست (یو این آئی) ہندوستانی بحریہ کا لینڈنگ شپ ٹینک آئی این ایس ایراوت آج کورونا وبا سے زبردست متاثر انڈونیشیا کے جکارتہ میں تنجنگ پریاک بندرگاہ پر پہنچا جس میں مائع طبی آکسیجن کے 10 کنٹینر ہیں۔
حکومت
انڈونیشیا نے طبی آکسیجن کنٹینرز کی ضرورت بتائی تھی جس کے بعد ہندوستان نے وہاں آکسیجن کی کھیپ بھیجی ہے۔
انڈونیشیا میں طبی سامان اتارنے کے بعد ایراوت مشن ساگر کے تحت خطے کے دیگر دوست ممالک کو طبی سامان فراہم کرتا رہے گا۔