نئی دہلی، 2 نومبر (ایجنسی) حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے بحریہ میں خاتون جہازیوں (سیلر) کی بھرتی پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے اور ساتھ ہی خواتین کو سمندر میں تعیناتی کے سلسلے میں بات چیت ہورہی ہے۔
بحریہ میں جہازی یعنی"سیلر" فوج کے جوان کے برابر ہوتا ہے۔ تینوں فوجیوں میں ابھی تک خواتین صرف افسران کے عہدے پر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں حالانکہ فوج نے کچھ عرصے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ خواتین کو اپنی فوجی پولس کور میں بھرتی کرنا شروع کرے گی۔
18px; text-align: start;">اعلی سرکاری ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے بحریہ کے کمانڈروں کی کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ خواتین کی بھرتی پر خصوصی زور دے رہی ہے۔ اس معاملے میں بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل سنیل لانبا نے اس بات کی تصدیق کی کہ خواتیں کو غیر کمیشنڈ عہدے پر بھرتی کرنا اس کانفرنس کا ایک اہم ایجنڈا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کی سمندر میں اور آبدوزوں میں تعیناتی پر بھی غوروفکر کیا جارہا ہے لیکن ابھی اس معاملے میں مزید غوروفکر کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ ائرفورس نے تقریبا تین برس قبل خواتین کو جنگی جہاز اڑانے کی تربیت دینا شروع کردیا تھا جس کے بعد خواتین جنگی جہاز اڑارہی ہیں۔