نئی دہلی/27نومبر(ایجنسی) پاکستان میں چہارشنبہ (28 نومبر) کو ہونے والے کرتار پور کوریڈور کے فاؤنڈیشن پروگرام میں شامل ہونے کے لیے کانگریس رہنما اور پنجاب حکومت میں سیاحتی وزیر نوجوت سنگھ سدھو منگل کو پاکستان چلے گئے ہیں.
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے دیے گئے دعوت پر پروگرام میں شامل ہونے گئے سدھو نے اس دوران پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا شکر گذار ہے، انہوں نے پاکستان روانہ ہونے سے پہلے واگہا سرحد پر میڈیا سے کہا میں پاکستان کے پی ایم عمران خان کا قرض دار
ہوں، ساتھ ہی انہوں نے اپنے کو ہندوستان کا بھی قرض دار بتایا.