نئی دہلی/17اگست(ایجنسی) سابق کرکٹر اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی وزیر اعظم کے عہدے پر حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے یہاں پہنچے ہندستانی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان میں جمہوریت کے حق میں نیک تمناوں کا اظہار کیا۔واگھہ سرحد کے راستے لاہور پہنچنے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سدھو نے کہا کہ ان کا یہ دورہ غیر سیاسی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ کھلاڑی یا فن کار ملکوں کے درمیان صرف فاصلے
ہی دور نہیں کرتے بلکہ ایک دوسرے کو جوڑتے بھی ہیں۔
اپنے دوست کے بارے میں سدھو نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کر دیا ہے کہ کمزور کو کس طرح طاقتور بنایا جاتا ہے اور پاکستان کو عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔" پاکستان کی جمہوریت میں آنے والی تبدیلی بہت اچھی ہے"۔