: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
پریاگ راج، 8 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج موتی لال نہرو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے 19ویں کنووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام پاس آؤٹ طلباء کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی کامیاب زندگی کی
خواہش ظاہر کی انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان 21ویں صدی کو ہندوستان کی صدی بنائیں گے پریاگ راج کی شاندار ور اثت کی تعریف کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ گنگا، جمنا اور سرسوتی کے سنگم پر واقع پریاگ راج تہذیب کے آغاز سے ہی تعلیم ، علم اور تحریر کا گڑھ رہا ہے۔