نئی دہلی، 10جون (یو این آئی) نینشنلسٹ مہیلا کانگریس (این سی پی خواتین شاخ)دہلی کی صدر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اترپردیش کی انچارج ارجمن بانو (روحی سلیم) نے پارٹی کے یوم تاسیس 10جون کے موقع پر تمام کارکنوں خاص طور پر خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اسے خدمت خلق کے طور پر منایا ہے اور اس موقع پر دہلی کے مختلف علاقوں میں غریبوں میں راشن کٹس تقسیم کئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عام حالات میں بھی خدمت خلق سے اور سماج کی خدمت کرنے سے بہتر کوئی کام نہیں ہے خاص طور پر جب کورونا ملک میں ایک وبا کی طرح مسلط ہے اور پورے ملک میں افراتفری، پریشانی کا ماحول ہے اور لوگوں کی نوکریاں چلی گئی ہیں، کام کے ذرائع فیکٹریاں، دکانیں اور
دیگر ذرائع بند ہوگئے تھے اس دور میں نیشنلسٹ مہیلا کانگریس دہلی نے لوگوں کے درمیان پہنچ کر راشن کٹس تقسیم کئے، ضرورت مندوں کو آکسیجن گیس سلنڈر مہیا کرائے، ماسک تقسیم کئے، ضرورت مندوں کو دوائیاں دی۔
انہوں نے کہاکہ وبا کے قہر کے دور میں بھی کچھ لوگ مصیبت کو مواقع میں بدلا اور کچھ پارٹی کے رہنما کالابازاری میں ملوث پائے گئے لیکن نیشنلسٹ مہیلا کانگریس نے اس مصیبت کی گھڑی میں لوگوں کو سہولت مہیا کرانے کا بیڑہ اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ صورت اب بھی اچھی نہیں ہوئی ہے اور لوگوں کے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں، لوگوں کو ویکسن لگانے کے لئے دربدر بھٹکنا پڑ رہا ہے۔ ضرورت مند لوگوں تک سرکاری راشن نہیں پہنچ رہا ہے لیکن بڑے بڑے دعوی کئے جارہے ہیں۔