جموں، 29 اپریل (یو این آئی) بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ملی ٹنسی کبھی بھی ہندوستان کے حوصلے کو پسپا نہیں کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا: بزدلانہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ، سینکڑوں نڈر سیاح گلڈ انڈا اور چھتر گلہ پہنچے اور ہماری سر زمین کی خوبصورتی کو گلے لگایا ۔
موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار منگل
کو ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا: دہشت گردی بھارت کے حوصلے کو شکست نہیں دے سکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا: بزدلانہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ، سینکڑوں نڈر سیاح گلڈ انڈا اور چھتر گلہ پہنچے اور ہماری سر زمین کی خوبصورتی کو گلے لگایا انہوں نے پوسٹ میں مزید کہا: بھدرواہ پٹھان کوٹ شاہراہ 4 دنوں کے بعد دوبارہ کھل گئی جس کے ساتھ معمولات زندگی بحال ہو گئے ۔