نئی دہلی، 3ستمبر (ایجنسی) ہر برس پانچ ستمبر کو ٹیچرس ڈے (یوم اساتذہ) کے موقع پر ملک کے 300سے زائد ٹیچروں کو راجدھانی میں قومی ایوارڈ سے نوازا جاتا تھا لیکن اس بار صرف 45 اساتذہ کو ہی یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔
font-size: 18px; text-align: start;">راجدھانی میں بدھ کو یہ ایوارڈ نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو دیں گے اور یوم اساتذہ کے موقع پر یہ اساتذہ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے اپنے تجربات شےئر کریں گے۔
اس مرتبہ اساتذہ کو ایوارڈ دینے کے اصولوں میں کافی تبدیلی کی گئی ہے اور اب کوئی ٹیچر ایوارڈ کے لئے خود اپنے کوبھی پیش کرسکتا ہے۔