: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کچھ سیکٹر (گجرات)، 31 اکتوبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے قوم کی سلامتی سب سے اہم ہے اور اس میں ہندوستانی فوج کا کردار اہم ہے۔
قوم کی سلامتی میں فوج کے کردار کی اہمیت کو اجا گر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا ملک اور اس کے عوام صرف فوج کے جوانوں کی مستعدی کی وجہ سے محفوظ ہیں۔
مسٹر
مودی دیوالی کے موقع پر گجرات کے کچھ علاقے میں تعینات فوجی جوانوں سے خطاب کر رہے تھے۔ ان میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوان بھی موجود تھے۔ مسٹر مودی نے وزیر اعظم کے طور پر اس بار بھی کسی نہ کسی سرحدی علاقے میں تعینات فوجیوں کے درمیان ہر دیوالی منانے کے رجحان کو جاری رکھا۔ انہوں نے کچھ کے علاقے میں فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی اور انہیں مٹھائی کھلائی۔