: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 3 اگست (یو این آئی) قومی اقلیتی کمیشن نے 'سلی ڈیل' ایپ پر مسلم خواتین کی نیلامی کے خبر پر از خود نوٹس لیتے ہوئے دہلی پولس کمشنر اور غازی آباد کے پولس سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرکے سات دنوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے اس معاملے پر پارلیمنٹ میں سوال پوچھے جانے کے بعد کمیشن کے وائس چیئر مین کی ہدایت پر کمیشن کے ڈائریکٹر اے دھن لکشمی نے آج دہلی پولس کمشنر اور غازی آباد کے پولس
سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 'سلی ڈیل' ایپ کی اس حرکت سے مسلم سماج کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور جس کے پیش نظر کمیشن نے سوشل میڈیا میں وائرل خبروں پر از خود نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے میں کارروائی کے لئے نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس میں دونوں اہلکاروں کو اس معاملے پر سات دنوں کے اندر تفصیلی رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، تاکہ کمیشن اس پر غور کرکے آگے مناسب کارروائی کرسکے۔