رائے پور 22 اپریل (یو این آئی) کانگریس کی قومی لیڈر سپریہ شرینیت نے منگل کو کہا کہ نیشنل ہیرالڈ کیس بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے توجہ ہٹانے، گمراہ کرنے اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش ہے محترمہ سرینیت نے ریاستی کا نگریس ہیڈ کوارٹر راجیو بھون رائے پور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا کام ملک کو در پیش اہم مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانا ہے۔ یہ جد وجہد آزادی کو مسح کرنا اور ملک کے ورثے کی توہین ہے۔
انہوں نے
کہا کہ کانگریس پارٹی کے حالیہ تاریخی گجرات کنونشن سے پریشان ہو کر مودی۔ شاہ کی جوڑی نے ایک بار پھر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو کانگریس پارٹی کے پیچھے لگا دیا ہے۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئر پرسن سونیا گاندھی اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی
کے خلاف ای ڈی کی طرف سے داخل کی گئی نام نہاد چارج شیٹ ایک خالص سیاسی سازش کے سوا کچھ نہیں ہے۔ گاندھی خاندان کے ہر فرد کو ۔ چاہے سیاست میں ہو یا نہیں۔ بی جے پی کے ذریعہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔