نئی دہلی، 17 نومبر (ایجنسی) دہلی کی ایک زیریں عدالت نے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ Subramanian Swamy سبرامنیم سوامی سے جرح (کراس ایگزامنیشن) اگلے سال 8 جنوری تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر مسٹر سبرامنیم سوامی نے 2012 میں کانگریس کی اس وقت کی صدر سونیا گاندھی اور ان کے بیٹے راہل گاندھی (اب پارٹی صدر) کے خلاف شکایت درج کرائی تھی کہ دونوں نے نیشنل ہیرالڈ اخبار کی اشاعت کے نام پر ملک کے
مختلف حصوں میں زمینیں هڑپی ہیں۔عدالت نے اس معاملے کی سماعت کے لئے آج کی تاریخ مقرر کی تھی۔
دریں اثنا، ملزمان میں سے ایک پارٹی لیڈر موتی لال ووہرا نے عدالت سے یہ درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مسٹر سبرامنیم سوامی کو قابل اعتراض ٹوئیٹ کرنے سے روکے۔
انہوں نے عدالت سے کہا ہے کہ مسٹر سوامی کو اس بارے میں سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ نہ کرنے کی ہدایات دی جائیں۔
اب اس معاملے کی سماعت اگلے سال 8 جنوری کو ہوگی۔