حیدرآباد 3 دسمبر(یواین آئی) تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے قومی یوم معذورین کے موقع پر معذورین کی مختلف تنظیموں کی نمائندگی کرنے والے افراد کے ساتھ ساتھ معذورین سے ملاقات کرتے ہوئے تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کا ویثرن ہے کہ
معذور افراد وقار کے ساتھ زندگی گذاریں اور ریاستی حکومت،برسراقتدارآنے کے بعد سے ہی ان کی مکمل حمایت کررہی ہے۔
انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے معذورین کے لئے ملازمت کے کوٹہ میں چار فیصد تک اضافہ کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ ان کو ملازمت کے مواقع مل سکیں۔