نئی دہلی، 29 جنوری (یو این آئی) مرکزی حکومت نے صاف ستھری ٹکنالوجیوں کو فروغ دینے کے لئے 16,300 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ نیشنل کریٹیکل منرل مشن کو منظوری دے دی ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس
سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نیشنل کریٹیکل منرل مشن کے لیے 16,300 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جب کہ پبلک سیکٹر کے اداروں سے 18,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔