سری نگر ، 7 اگست (یو ا ین آئی) نیشنل کانفرنس نے دفعہ 35 اے کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کو نوجوان کُش اور ریاست کے سماجی و اقتصادی ڈھانچے کے لئے تباہ کُن قرار دیا ہے۔
پارٹی کے صوبائی ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں دفعہ 35 اے کو مسخ کرنے
کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر بے روزگاری کے معاملے میں ملک کی ریاستوں میں سرفہرست ہے اور اس دفعہ کے جانے سے یہاں کی بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا 'ہمارے نوجوانوں کے پاس روزگار کے مواقع انتہائی محدود ہیں، ہمارا کاروبار اور تجارت بے چینی اور غیر یقینیت سے بری طرح متاثر ہے'۔