دیوبند (سہارنپور)، 27 مئی (یو این آئی) اترپردیش کے سہارنپور ضلع میں دیوبندی مسلک کی سب سے بڑی سماجی اور مذہبی تنظیم جمعیت علمائے ہند کے مولانا محمود مدنی کی سربراہی والے گروپ کی دیوبند میں دو روزہ کانفرنس کل 28 مئی سے
شروع ہوگی۔
ہفتہ اور اتوار کو ہونے والی قومی کانفرنس میں تنظیم کی گورننگ باڈی کی میٹنگ بھی ہو گی۔
دیوبند میں عیدگاہ کے میدان میں ملک بھر سے آنے والے تقریباً 2000 مندوبین کے لیے ایک بہت بڑا شامیانہ لگایا گیا ہے۔