نئی دہلی، 31 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ اب الیکٹرانک اور ڈیجیٹل ریکارڈ کے ساتھ الیکٹرانک موڈ میں سمن بھیجنے کے نظام کو قانونی طور پر تسلیم کرلیا گیا ہے۔
ضلع عدلیہ کی دوروزہ قومی کا نفرنس میں اپنے افتتاحی خطاب میں مسٹر مودی نے نئے قوانین کو غلام نو آبادیاتی
ذہنیت کی زنجیروں سے نجات دلانے والے بتاتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ثبوت ایکٹ کے تحت الیکٹرانک اور ڈیجیٹل ریکارڈ کو ثبوت کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ مسٹر مودی نے انڈین سول ڈیفنس کو ڈ کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ عدلیہ پر زیر التواء مقدمات کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے الیکٹرانک موڈ میں سمن بھیجنے کا نظام نافذ ہے۔