: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر،17اگست(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کو مٹانے کیلئے کوئی کسر بباقی نہیں چھوڑی گئی، جہاں سے نظر دوڑائی جائے وہاں سے ہم سازشوں کا مقابلہ کرتے آئے ہیں، اس تنظیم کو زائل کرنے کی پوری کوشش کی گئی اور اس
بات کو ممکن بنانے کیلئے ہر ایک حربہ اپنایا گیا کہ جموں و کشمیر سے کم از کم ہل والد جھنڈا ختم کردیا جائے لیکن کچھ بات ہے کہ لاکھ کوششوں کے باوجود بھی یہ تنظیم چٹان کی مانند کھڑی ہے اور آج بھی لوگ اس تنظیم کیساتھ جڑنے کیلئے تیا رہیں ۔