: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر، 30 اگست (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز نیشنل کانفرنس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کو اپنی سلطنت سمھجتی ہے انہوں نے کہا کہ سال 1987 کے اسمبلی انتخابات کے دوران نیشنل کانفرنس نے
دھاندلیاں کیں کیونکہ وہ کسی تیسرے طاقت کو سامنے نہیں آنے دینا چاہتی ہے موصوف صدر نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کہا: 'مجھے حیرانگی ہے کہ نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کو اپنی سلطنت سمجھتی ہے الیکشن لڑنے کے متعلق حلال اور حرام کا سلسلہ اسی پارٹی نے شروع کیا تھا'۔