نئی دہلی، 23 دسمبر (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ایک شکر گزار قوم نے بدھ کے روز سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کو دلی خراج عقیدت پیش کیا مسٹر نائیڈو نے ایک ٹویٹ میں چوہدری چرن سنگھ کو کسانوں کے لئے انتھک جدوجہد کرنے والے رہنما کے طور پر بتایا اور کہا کہ وہ ساری زندگی معاشرتی اور معاشی حالت کو بہتر بنانے میں مصروف رہے۔ مسٹر مودی نے سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ، “سابق وزیر اعظم
چودھری چرن سنگھ جی ساری زندگی گاوں اور کسانوں کی ترقی کے لئے وقف رہے ، جس کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
نئی دہلی میں سینکڑوں کسانوں اور لوگوں نےکے چودھری چرن سنگھ کی سمادھی کسان گھاٹ پر چودھری چرن سنگھ امر رہے کے نعرے لگاتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ چودھری چرن سنگھ کے بیٹے اور راشٹریہ لوک دل کے صدر اجیت سنگھ اور پوتے جینت چودھری نے بھی سمادھی پر پھول چڑھائے۔ پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں چودھری چرن سنگھ کی پینٹنگ پر پھول چڑھائے گئے۔