ممبئی، 2 جون (یواین آئی) مہاراشٹر حکومت نے گردابی طوفان ’نسرگ‘ سے بچاؤ کے لئے ممبئی اور ساحلی کونکن علاقے میں حفاظتی اقدامات کئے ہیں محکمہ موسمیات کے حکام نے منگل کے روز یہاں کہا کہ نسرگ آج دیر رات یا بدھ کی
صبح تک دستک دے سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے ممبئی، تھانے، رائے گڑھ، پالگھر، ناسک، دھلے، نندوربار میں تین جون کے لئے ریڈ الرٹ بھی جاری کیا ہے ۔ پالگھر، دھلے اور نندوربار کے لئے چار جون کو بھی ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔