ممبئی/31ڈسمبر(ایجنسی) مہاراشٹرا کے مشہور فرضی اسٹامپ اسکام معاملے میں اہم ملزم عبدالکریم تلگی سمیت 8 دیگر ملزمان کو کورٹ نے بری کردیا، کورٹ نے ثبوتوں کے غیر موجودگی میں سبھی ملزمان کو بری کرکیا، اس معاملے کی سنوائی کررہے ضلع جج پی آر دیشمک نے یہ فیصلہ سنایا-
ریلوے سیکوریٹی فورس کے
اہکار اور ملازم بھی اس معاملے میں ملزم تھے، حالانکہ کیس کی سنوائی کے دوران ہی کروڑوں روپے کے جعلی اسٹامپ اسکام کے ملزم عبدالکریم تلگی کا پچھلے سال اکٹوبر میں بنگلور کے ایک سرکاری ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا تھا، اسکے جسم کے سبھی اعضا نے کام کرنا بند کردیا تھا، آج پیر کو تلگی کو کورٹ نے بری کردیا.