واشنگٹن، 10 جون (یو این آئی) امریکہ کی خلائی ایجنسی (ناسا) نے یو ایف او (اڑن طشتری) سے متعلق مزید ٹھوس اور درست معلومات حاصل کرنے کے لیے سائنسدانوں کی ایک ٹیم تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔
خلیج ٹائمز نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔
خلیج ٹائمز نے
ناسا کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ اس تحقیق کے دوران سائنسدانوں کی توجہ دستیاب اعداد و شمار کی پہچان، مستقبل میں ان کے بارے میں مزید ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بہترین طریقے اور ان معلومات کو بروئے کار لاکر UFO کے بارے میں جدید سائنسی شعور پیدا کرنے پر مرکوز رہے گی۔