نئی دہلی،19جولائی (ایجنسی) راجیہ سبھا میں آج سماجوادی پارٹی کے لیڈر نریش اگروال کے بیان پر جم کر ہنگامہ ہوا. ہنگامہ اتنا بڑھا کہ آخر کار راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کو ایوان کی کارروائی تھوڑی دیر کے لئے ملتوی کرنی پڑی. نریش اگروال نے ایسی بات کہی جس کے بارے میں بی جے پی نے الزام لگایا کہ اس ہندو دیوی دیوتاوں کی توہین ہوتی ہے.
راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین نے نریش اگروال کے بیان کو کاروائی سے باہر نکال دیا. جبکہ بی جے پی مسلسل نریش اگروال سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتی رہی.
font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">میڈیا ذرائع کے مطابق راجیہ سبھا میں ایس پی لیڈر نریش اگروال نے کہا کہ 1991 میں رام جنم بھومی تحریک کے دوران بہت سے 'رام بھکت ' جیل گئے تھے. اس وقت بہت سے اسکولوں کو عارضی جیل بنا دیا گایا. ایسے ایک جیل میں وہ بھی گئے تھے. انہوں نے وہاں دیوار پر 'رام بھکتوں ' کی طرف لکھے ہوئے دو لائن دیکھے تھے. ان دو لائنوں کو انہوں نے ایوان کو سنایا. ان میں ہندو دیوی دیوتاؤں کو لے کر متنازعہ باتیں کہی گئی تھیں.
ان کی طرف سے سنائی گئی ان لائنوں پر ایوان میں ہنگامہ ہونے لگا. بی جے پی کے رکن ان سے معافی کا مطالبہ کرنے لگے.