پونے/19اپریل(ایجنسی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی رہنما اور لوک سبھا امیدوار سپریا سلے supriya Sule نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی صرف سرخیاں بٹورنے کے لئے انتخابی ریلیوں میں ان کے والد شرد پوار پر تنقید کرتے ہیں.
پونے ضلع میں این سی پی کا گڑھ مانی جانے والی بارامتی لوک سبھا سیٹ سے
اپنی پارٹی کی امیدوار کے طور پر دوبارہ انتخاب لڑ رہی سپریا نے کہا کہ پی ایم مودی کے پاس کہنے کے لئے کچھ نہیں ہے، تو وہ پوار، ان کے خاندان اور این سی پی کے بارے میں انفرادی تبصرے کررہے ہیں،
وزیراعظم مودی نے مہاراشٹر میں اپنے انتخابی ریلیوں میں این سی سی کے اندرونی معاملات اور پوار خاندان کے بارے میں بولتے رہے.