: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/22جون(ایجنسی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کیرالہ کے وزیر اعلی پنارئي وجين سے وزیر اعظم نریندر مودی کے ملاقات کا وقت نہ دینے کی خبروں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ وزیر اعظم کس طرح ایک وزیر اعلی سے ملنے سے
انکار کر سکتے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے یہ ٹویٹ ایک ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ پر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے دفتر نے کیرالہ کے وزیر اعلی پنارئي وجين کی ملاقات کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
مسٹر کیجریوال نے اپنے ٹویٹ میں کہا، "کیسے ایک منتخب وزیر اعلی سے وزیراعظم ملنے سے منع کر سکتے ہیں"۔