the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ٹونک، 23 فروری (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھاالیکشن 2019 کے پیش نظر اپنے کارنامے شمار کراتے ہوئے نیا نعرہ 'مودی ہے تو ممکن ہے'دیا ۔ 

مسٹر مودی نے آج یہاں بی جے پی کی 'وجے سنکلپ ریلی' میں بی جے پی کی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے دنیا میں ملک کی ساکھ کو بلند کرنے کے ساتھ کسان، غریب اور نوجوان سمیت تمام طبقات کے لیے کام کرکے اعتماد پیدا کیا ہے اور یہ تمام کام 'مودی ہے تو ممکن ہے'۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 'کسان یوجنا' لاکر کسانوں کو فائدہ پہنچایا اور آنے والے وقت میں ساڑھے سات لاکھ کروڑ روپیے براہ راست ان کے کھاتے میں جمع



ہونے والے ہیں۔ یہ تو آغاز ہے۔ صاف نیت صحیح پالیسیکی وجہ سے یہ ممکن ہوا۔ 

انہوں نے کہا کہ مویشی رقم کو بہتر بنانے کےلیے 'کام دھینو آیوگ' بنایا جارہا ہے جس کے تحت پانچ سو کروڑ روپیے کےبجٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'اجولا یوجنا' کے تحت ریاست میں پچاس لاکھ کو فائدہ پہنچاگیا گیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ سنہ 2022 تک ملک میں تما م بے گھروں کو پختہ مکان دینے کی جانب کام تیزی سے چل رہا ہے۔ اسی طرح کروڑوں افراد کے بینک کھاتے کھلوائے گئے اور عوام کو روزگار سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا یہ تمام کارنامے مرکز میں اکثریت والی حکومت کے ہونے سے ممکن ہو سکا۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.