پڈوچیری ، 22 فروری(یواین آئی) کانگریس-ڈی ایم کے حکومت کی اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے میں ناکام ہونے کے بعد پڈوچیری کے وزیر اعلی وی نارائن سامی نے پیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا مسٹر نارائن سامی نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ نہ حاصل کرنے کے بعد لیفٹیننٹ گورنر تمیلیسائی سندراراجن سے ملاقات کی اور اپنے وزرا کونسل کے ہمراہ استعفیٰ دے دیا۔
اب یہ لفٹننٹ گورنر پر منحصر ہے کہ وہ اپوزیشن کو اگلے تین مہینوں تک حکومت بنانے کے لئے مدعو کرے یا مرکز کے زیر انتظام ریاست میں
صدارتی حکمرانی کو نافذ کرے۔ کانگریس کی زیرقیادت حکومت کا دور حکومت 8 جون کو ختم ہورہا ہے۔
اکثریت حاصل کرنے کے دوران تمام اراکین (دونوں حکمران اور حزب اختلاف) ایوان میں موجود تھے۔
کانگریس-ڈی ایم کے کے سات ممبروں کے استعفے کے بعد حزب اختلاف کے 14 کے مقابلے میں اس کی طاقت 12 ہوگئی۔ اس وقت اسمبلی میں 26 ارکین ہیں۔
ایوان میں پارٹی کی پوزیشن: کانگریس -09 (بشمول اسپیکر) ، ڈی ایم کے -02 اور آزاد ایک۔
حزب اختلاف: این آر کانگریس 07 ، انا ڈی ایم کے 04 اور بی جے پی کے تین نامزد ممبران۔