ممبئی، 24 اگست (یو این آئی) مہاراشٹر کی پولس نے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے خلاف ہتک آمیز تبصرہ کرنے پرمرکزی وزیر نارائن رانے کو اپنے حامیوں کے احتجاج کے درمیان منگل کی سہ پہر گرفتار کیا۔
پولس اہلکاروں کی ایک ٹیم نے مسٹر رانے کو کونکن علاقے میں 'جن آشیرواد یاترا' کے دوران ضلع رتناگری کے انگمیشور علاقے سے گرفتار کیا۔
مرکزی وزیر کے یہ چیلنج کرنے کے چند گھنٹوں کے
اندرہی انہیں گرفتار کر لیا گیا کہ "کوئی بھی ان کے ساتھ کچھ نہیں کر سکتا" یا اسے "آزادانہ گشت کرنے" سے نہیں روک سکتا ہے۔
دریں اثناء، مرکزی وزیر پرمود جٹھار نے دعویٰ کیا کہ کوئی گرفتاری وارنٹ پیش نہیں کیا گیا اور پولس نے دلیل دی کہ وہ مسٹر رانے کو گرفتار کرنے کے لئے ’دباؤ‘ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں "قانون کی حکمرانی" ہے لیکن پولس مقررہ پروٹوکول پر عمل نہیں کر رہی تھی۔