نئی دہلی، 22 جولائی (یواین آئی) مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے تین طلاق کوغیرقانونی قرار دیئے جانے کو بڑا اصلاحی فعل قرار دیتے ہوئے یہ الزام لگایاکہ کانگریس نے کچھ ’دقیانوسی انتہاپسندوں کی غلطیوں‘ اوردباؤ کے آگے گھٹنے ٹیک کر مسلم خواتین کوان کے آئینی حق سے محروم کرنے کا جرم
کیاتھاجس کی وجہ سےکانگریس کے ’لمحوں کی خطا‘ مسلم خواتین کے لئے ’عشروں کی سزا‘ بن گئی۔
جہاں کانگریس نے ’سیاسی ووٹوں کی بنیاد‘ کی فکر کی تھی، وہیں مودی حکومت نے سماجی اصلاح کی فکر کی۔
مسٹر نقوی نے ایک بیان جاری کرکےبدھ کو کہا کہ ویسے تو اگست مہینہ تاریخ میں اہم واقعات کے صفحات سے پر ہے۔