نئی دہلی/15نومبر(ایجنسی) اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ حکومت ہنر کے استاد دستکاروں، شلپ کاروں اور کاریگروں کو بڑا بازار دستیاب کرانے کی کوشش کررہی ہے اور ا س کے لئے ہر ایک مہینہ 'ہنر ہاٹ' لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">مسٹر نقوی نے یہاں پرگتی میان میں بین الاقوامی تجارتی میلہ میں 'ہنر ہاٹ' کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ تہاڑ سے لیکر تریپورہ، کشمیر سے لیکر کنیا کماری اور کرناٹک سے لیکر کولکتہ تک کے دستکاروں ، شلپکاروں اور کاریگروں کاحیرت انگیز میلہ ہے۔
اقلیتی وزارت کی استاد یوجنا کے تحت اس کا انعقاد کیا گیا ہے۔