the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 06 اکتوبر(یو این آئی) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج مرکزی و زیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال "نشنک" کے ساتھ ویڈیو کانفر نسنگ کے ذریعہ نئے جواہر نوودیہ ودیالیہ، پاکور۔II (جھارکھنڈ) کا سنگ بنیاد رکھا۔
انہوں یہاں کہا کہ مرکزی وزارت تعلیم ملک کی تاریخ میں پہلی بار ملک کے کمزور، پسماندہ اور اقلیتی علاقوں میں 99 جواہر نوودیہ ودّیالیوں کی تعمیر کر رہی ہے اور ان میں سے کئی جواہر نوودیہ ودّیالیوں کی تعمیر مرکزی وزارت تعلیم اور مرکزی وزارت اقلیتی امور مشترکہ طور پر کر ر ہے ہیں۔ جواہر نوودیہ ود یالیہ کی تعمیر وزارت اقلیتی امور "پردھان منتری جَن وِکاس کاریہ کرم " کے تحت کر رہی ہے۔

 

مسٹر نقوی نے بتایا کہ اسکے علاوہ وزارت اقلیتی امور کے ذریعہ "پردھان منتری جَن وِکاس کاریہ کرم " کے تحت، شمالی دیناجپور اور ہوڑہ (مغربی بنگال)؛ مغربی کامینگ (اروناچل پردیش)، مامیت (میزورم) میں 4 جواہر نوودیہ ودّیالیوں کی تعمیر مرکزی



وزارت تعلیم کے اشتراک سے کی جارہی ہے۔ اس کے لئے، اقلیتی امور کی مرکزی وزارت 244 کروڑ روپئے کا تعاون کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، دیگر مقامات پر بھی، وزارت اقلیتی امور، وزارت تعلیم کے ساتھ، جواہر نوودیہ ودّیالیوں کی تعمیر کرائیں گے۔
مسٹر نقوی نے بتایا کہ وزارت اقلیتی امور نے پسماندہ اور اقلیتوں کے اکثریتی علاقوں میں جواہر نوودیہ ودّیالیوں میں 1173 اسمارٹ کلاس رومز بنانے کے لئے 36 کروڑ کی رقم دی ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ ان جواہر نوودیہ ودّیالیوں کی تعمیر سے دیہی علاقوں میں پسماندہ اور اقلیتی طبقوں کے بچوں کو جدید معیاری تعلیم مہیا کرنے میں مدد ملے گی۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ پچھلے تقریباً 6 برسو ں کے دوران، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ملک بھر کے پسماندہ اور اقلیتوں کے اکثریتی علاقوں میں معاشی، تعلیمی -سماج اور روزگار پر مبنی سرگرمیوں کے لئے "پردھان منتری جَن وِکاس کاریہ کرم" (پی۔ایم۔ جے۔ وی۔ کے) کے تحت بڑی تعداد میں انفراسٹرکچر تعمیر کرایا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.