the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
نئی دہلی، 04 جنوری (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پاکستان میں سکھوں کے مذہبی مقام ننکانہ صاحب پر مشتعل ہجوم کے ذریعہ حملے کو سخت گیری پر مبنی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات قابل مذمت ہیں اور سبھی کو اس کی مذمت کرنی چاہئے۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا "ننکانہ صاحب پر حملہ قابل مذمت ہے اور بلاشبہ اس کی مذمت کی جانی چاہئے۔ سخت گیری کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور یہ خطرناک زہر ہے جس کا حل صرف محبت، باہمی احترام اور آپسي سمجھداری ہے۔ "
کانگریس کے میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجےوالا نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی اور کہا "ننکانہ صاحب گردوارے پر حملہ انسانیت کے



آدرشوں اور مذہبی اقدار کو شرمسار کرنے والا واقعہ ہے۔ اس حملے کے لئے براہ راست طور پر پاکستان کی حکومت ذمہ دار ہے۔ اس واقعہ کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کی حکومت ننکانہ صاحب کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ "
واضح رہے کہ پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں جمعہ کے روز معمولی جھگڑے پر مشتعل ہجوم نے سکھوں کے مذہبی مقام گرودوارہ ننکانہ صاحب کے باہر تقریباً چار گھنٹے تک مظاہرہ اور احتجاج کیا تھا۔ہندوستانی حکومت نے پاکستان میں ننکانہ صاحب گرودوارے میں توڑپھوڑ کئے جانے کی سخت مذمت کی ہے اور پاکستان سے سکھوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.