نئی دہلی، 2مارچ (یو این آئی) مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سینئر لیڈر برندا کرات نے دہلی پولیس کمشنر کو خط لکھ کر فساد کے ان ملزمین کے نام عام کرنے کو کہا ہے جن کے خلاف ایف آئی آر کرائی گئی ہے۔
سی پی ایم پولٹ بیورو کی رکن محترمہ کرات نے دہلی پولیس کمشنر ایس این
سریواستو کو پیر کو خط لکھ کر کہاکہ اخبارات میں شائع رپورٹ کے مطابق فساد کے الزام میں 148ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
تعزیرات ہند کی دفعہ 41کے تحت جن لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاتی ہے ان کے نام اور پتہ اور ایف آئی آر درج کرنے والے افسران کے نام پولیس تھانہ میں عام کئے جاتے ہیں۔