ممبئ 16 جولائی (یو این آئی ) مہاراشٹرا کی نوزائیدہ ایکناتھ شندئے حکومت نے آج یہاں ریاست کے ثفاقتی شہر اورنگ آباد کا نام سمبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام دھاراشیو کے نام پر تبدیل کرنے اور نئی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا نام کسانوں کے لیڈر ڈی بی پاٹل کے نام پر رکھنے کی کابینہ نے منظوری دی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابقہ مہاوکاس اگھاڑی نے ان دونوں شہروں کے ناموں کی تبدیلی کا کابینہ میں فیصلہ کیا تھا لیکن اس کے بعد اقتدار میں تبدیلی عمل میں آئی
اور ایکناتھ شندے نے وزارت اعلی کا عہدہ سنبھالا ۔
آج ریاستی کابینہ کی تیسری میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے مشترکہ طور پر یہ بیان جاری کیا کہ موجودہ حکومت 165 اراکین پر مشتمل ہے نیز 29 جون کو مہاوکاس اگھاڑی حکومت اقلیت میں آ گئی تھی اور اس نے ان شہروں کے ناموں کی تبدیلی کا جو کابینہ میں فیصلہ لیا تھا وہ غیر آئینی و غیر قانونی تھا لہذا اسے قانونی حیثیت دلانے کیلئے متذکرہ فیصلہ ریاستی کاببینہ میں لیا گیا ہے ۔